وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ:چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ، چین پہنچ گئے ہیں۔چین کے معاون وزیرِ خارجہ H.E Mr Wu Jianghao، چینی سفیر H.E Wu Jie اور چین میں پاکستان کے سفیر H.E معین الحق نے وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔

وزیر اعظم ) 2022 Beijing Winter Olympics (کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ H.E صدر شی جن پنگ اور H.E وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ دو طرفہ امور پر ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: شہید کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین خصوصا CPEC فریم ورک کے تحت تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، سرکردہ تھنک ٹینکس، دانشوروں اور میڈیا کے نمائندوں سے آن لائن ملاقاتوں کے علاوہ دیگر اہم دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *