ماہ رجب المرجب 1443ھ کا چاند نظر آگیا ہے

اسلام آباد : ماہ رجب المرجب1443ھ کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی روَیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل روَیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور سے نصیرالدین‘ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین اور ٹیلی فون پرمحکمہ سپارکو کے غلام مرتضیٰ‘ اور محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سرفراز سمیت مرکزی و زونل کمیٹی کے اراکین جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد‘مفتی محمد اقبال نعیمی‘علامہ سجاد حسین نقوی‘مفتی عبد السلام جلالی ‘ مولانا ہارون رشید بالاکوٹی‘مولانا ابو بکر صدیق حنیف‘پیر محمد ممتاز احمدنظامی‘ ہمایوں ‘ (مذہبی امور)‘ عمر بٹ(مذہبی امور) و دیگر شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل روَیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور ،کراچی ،پشاور، کوءٹہ میں منعقد ہوئے‘ جس میں مرکزی روَیت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی ۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی روَیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب 1443ھ کے چاند کے نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب 1443ھ3فروری2022ء بروز جمعرات کو ہوگی اور شب معراج 27رجب1443ھ یکم مارچ 2022ء بروز منگل کو ہو گی ۔

اجلاس کے آخر میں کرونا سے بچاوَ ، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے ، ملکی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت اورمقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *