یونس خان کا امریکی قونصل خانہ کراچی کا دورہ،ماحولیاتی آلودگی سے متعلق پیغام بھی جاری کیا

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے امریکی قونصل خانہ کراچی کا دورہ کیا اور سابق کپتان یونس خان اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ شہری علاقوں میں درختوں کی موجودگی ذہنی اور نفسیاتی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ درخت بھی سڑکوں عمارتوں اور تفریحی سہولیات کی طرح کمیونٹی کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہیں درخت آکسیجن پیدا کرکے اور کاربن ڈائی آکسائڈ کم کر آب و ہوا کی تبدیلی کے مقابلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخت آلودگی پھیلانے والی گیسوں کو جذب کرے ذرات کو اپنے پتوں اور جھال کے ذریعے فلٹر کرکے ہوا کو صاف کرتے ہیں۔ درخت پانے پتوں کے ذریعے پانی کی بخارات چھوڑ کر شہروں کا درجہ حرارت 1 سے دو ڈگری کم کرتے ہیں۔درخت مٹی کے کٹاؤ کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک ایکٹر میں لگے درخت 18 لوگوں کے لیے آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ ہم سب کو ملکر پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *