زیر زمین کمرے کو قبر ظاہر کرنے والا جعلی پیر پکڑا گیا

الرٹ نیوز:

سیالکوٹ کی زمین جہاں پڑھے لکھے ملک بھر کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا سامان دینے والوں سے اور وطن سے محبت کرنے والوں سے بھری ہے وہیں پہ جہلا کی بھی کمی نہیں ہے ۔

یوں تو جعلی عاملوں نے ملک بھر میں اپنا دھندہ پھیلا رکھا ہے تاہم سیالکوٹ میں عجب نوعیت کا جاہلانہ واقعہ سامنے آیا ہے ۔

الرٹ نیوز کو موصول ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ ونجل میں جعلی پیر کا زیر زمین چالیس روزہ چلے کا انکشاف ہوا ۔

جعلی پیر مریدوں کی دعائوں میں چالیس روز کے لئے زیر زمین چلا گیا تھا ۔خود ساختہ قبر میں اتارے جانے اور پولیس کے قبر سے نکالے جانے کی ویڈیو کے ذریعے محفوظ بنایا گیا تھا تاکہ بعد ازاں پیر کی جملہ “کرامات” اور چلہ کشی کو کیش کرایا جاسکے تاہم یہی ویڈیو پولیس کیلئے کارآمد بن گئی ۔

بظاہر قبر میں جاتا پیر زیر زمین کمرے سے برآمد ہوا ہے ۔ کمرے میں ہوا داخل ہونے کے لیئے سوراخ رکھے گئے تھے ۔مبینہ قبر میں نرم بستر اور کھانے پینے کا انتظام بھی موجود تھا۔

قبر میں جانے سے پہلے پیر سے ملنے والے مرید بھی رو رو کر رخصت کرتے رہے ۔ پیر بھی اپنے مریدوں کو دلاسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ڈی پی او سیالکوٹ نے اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس پر سخت نوٹس لیا اور پولیس نے کاروائی کرکے بھانڈا پھوڑ دیا اور حقیقت سامنے آگئی ۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے جعلی پیر صغیر شاہ کو گرفتار کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں