صباء قمر کی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا

اداکارہ

پاکستان کی معروف اداکارہ صباء قمر کی نئی ویب سیریز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اردو فلیکس کی جانب سے صباء قمر کی ویب سیریز ’نینا کی شرافت‘ میں اداکارہ کو احمد حسان کے ساتھ دیکھا جائیگا ۔

اس سیریز کی ہدایتکاری کے فرائض ساقب خان نے انجام دیئے ہیں جو کہ دیکھنے میں ہی کافی دلچسپ اور مزاحیہ معلوم ہورہی ہے۔س سیریز کے ٹریلر میں احمد حسان کو بہت برے اور بگڑے ہوئے حلیئے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ کا انداز کافی شوخ نظر آرہا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احمد حسان خودکشی کی کوشش کرتے ہیں لیکن بچ جاتے ہیں اور ایسے میں اداکارہ صباء قمر کی انٹری ہوتی ہے۔

اس سیریز کو صبا قمر نے اگست 2021 میں سائن کیا تھا اور اس سیریز کے پہلے ٹریلر کے بعد اسے باقاعدہ طور پر پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

youtube.com/watch?v=Wl-5Shb6eUU&t=91s

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *