ہوم گراؤنڈ پر بھی لاہور قلندرز کو شکست

ایم سی سی نے اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہوم گراؤنڈ بھی لاہور قلندرز کو ہار سے نہ بچا سکا۔

قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے باری آئی لیکن بڑا اسکورنہ کرسکے۔ فخر زمان نے 45 اور پھر کپتان سہیل اختر نے 40 رنز بنائے، میزبان ٹیم 5 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی 2 وکٹیں جلد گرگئیں اور پھر تجربہ کار بلے باز سنگاکارا بھی وکٹ دے بیٹھے۔ لیکن بعد میں روی بوپارا اور سمت پیٹل نے ذمہ داری دکھائی۔

سمت نے 31 اور بوپارہ نے 42 رنز کا حصہ ڈالا، مہمان ٹیم نے ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔ مہمان ٹیم اتوار کو پاکستان شاہینز سے ون ڈے میچ کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں