شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش

دنیائے کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شاہد خان آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اللّٰه‎ تعالیٰ کی لاتعداد رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے، 4 پیاری بیٹیوں کے بعد اللّٰه‎ تعالیٰ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، شکر الحمد اللّٰه‎، میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں سے شیئر کررہا ہوں۔

بیٹی کی پیدائش پر شاہد آفریدی کو ٹوئٹر پر ہزاروں افراد نے مبارک باد دی۔ساتھ ہی صارفین نے ان کی تصویر کو شیئر بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں