سندھ: ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے لڑکی جاں بحق

حیدر آباد: پولیس کے مطابق لڑکی کو گولی لگنے کا واقعہ جمعرات کی شب تالاب نمبر 3 کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طورپر گولی لگنے سے 14 سالہ لڑکی انعم سولنگی شدید زخمی ہو گئی۔

مزید پڑھیں: جمعہ – فضائل، مسائل اور احکام

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل جانے سے ہوئی تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *