کڑی پتے کے بے شمار طبی فوائد

قدیم دور سے کھانوں میں کثرت سےاستعمال کیے جانے والےکڑی پتے کے بے شمار طبی فوائد ہیںل۔ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ، اس میں بھر پور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں۔ کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے، اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست کام کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت جلد اور بالوں کو بھی اچھا بناتا ہے ۔

ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر کڑی پتے کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے تو اس کے بے شمار فوائد میں سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے بلڈ شوگر لیول متوازن ہو جاتا ہے، اس میں موجود ’فلاوونائیڈ ‘ جز سے غذا میں موجود اسٹارچ گلوکوز میں بدل جاتا ہے جس سے شوگر لیول کی مقدار متوازن رہتی ہے ۔

کڑی پتے میں ’ اینٹی انفلامینٹری ‘ اور ’ اینٹی مائیکروبیل ‘ جز بھی پائے جاتے ہیں جو سوجن، سوزش سے بچانے سمیت قوت مدافعت بڑ ھاتے ہیں، کڑی پتہ قدرتی طور پر انسولین بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے جس سے شوگر لیول اور کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور مصنوعی انسولین کی ضرورت بھی نہیں رہتی ۔

انسانی جسم میں لبلبے سے خارج ہو کر خون میں شامل ہونے والا انسولین ہارمون گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے، انسولین خون میں موجود شوگر کو توڑنے میں مدد دیتا ہے ، انسانی جسم میں جب انسولین کی مقدار کم خارج ہوتی ہے تو یہ شوگر جیسی خاموش بیماری کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف فارما سیوٹیکل سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں ’ اینٹی ہائیپر گلائیسیمک ‘ جز پا ئے جاتے ہیں جس کے استعمال کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے ۔
کڑی پتے میں بڑی مقدار میں فائبر پائے جانے کے سبب اس کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے ، فائبر شوگر کو خون میں زیادہ دیر رہنے اور بلڈ شوگر بڑھنے کے بجائے اسے جلد جسم سے خارج کر د یتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں