ایمیزون بے روزگار مرد و خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے،ماہ رخ شاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی) گجرات سے تعلق رکھنے والی معروف نونہار اور ایمزون سے وابستہ پاکستان کی بیٹی ماہ رخ شاہد نے کہا کہ کاروباری طبقے کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی سے ملکی معیشت میں بہتری اسکتی ہے بزنس سے وابستہ خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کرے تا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب کاروبار بننے کیلئے انسان کو کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کاروبار شروع کرنے کیلئے تجربے کی اشد ضرورت ہوتی ہے ہر انسان کا تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ ہنر سیکھنے سے انسان کو اسانی سے روزگار مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ Enablers انسٹیٹیوٹ واحد ادارہ ہے جو بے روزگار افراد کو کورس کے زریعے آن لائن کاروبار کے حوالے سے اگاہی دیتا ہے جس سے ہر بے روزگار بندہ فائدہ اٹھائیں تا کہ کچھ بن سکے۔

مزید پڑھیں: کراچی، پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے منصوبہ تیار، 40 فیصد عالمی بینک سرمایہ کاری کریگا ، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر بورڈ

ایمیزون سے وابستہ پاکستان کی نونہار اور بہادر بیٹی ماہ رخ شاہد نے کہا کہ اج میں جو کچھ بھی ہوں اپنی والدین کی دعاوں کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری کمائی میں میری والد شاہد سرور بٹ، میری والدہ ناہید کوثر، میرے ماموں معروف کاروباری شخصیت محمد شہزاد بٹ، اور قابل بنانے والے ثاقب اظہر کا مثبت کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساقب اظہر کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے Enablers انسٹیٹیوٹ سے ایمیزون کا کورس سیکھایا ہے جس کی وجہ سے اج لاکھوں روپے گھر بیٹھ کر کماتی ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *