آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں کی اونچی اڑان

آئی سی سی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی آٹھ پوزیشنز پو کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان ، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، بھارت کے کے ایل راہول، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، نیوزی لینڈکے ڈیوون کونوے اور جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈر ڈسن بدستور بالترتیب پہلی سے آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ماٹن گپٹل اور بھارت کے ویرات کوہلی ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بالنگ کی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجہ ترقی پاکر آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ باقی کسی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پہلی اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، افغانستان کے مجیب الرحمان، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا، پاکستان کے شاداب خان اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آگئےہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *