چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے طریقہ کار پر محمد حفیظ نے سوال اٹھا دیا

وزیر اعظم عمرا ن خان

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے طریقہ کار پر محمد حفیظ نے سوال اٹھا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخاب کے طریقہ کار پر سوال اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ آج تک پاکستان کے ڈریسنگ روم میں سیاست نہیں دیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار درست نہیں، چیئرمین پی سی بی کا انتخاب سلیکشن کے تحت ہوتا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا چناؤ انتخابات کے ذریعے کرنا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی سیاسی بنیادوں پر آتا ہے، سیاسی طور پر آنے والے چیئرمین کو کرکٹ کی سمجھ ہی نہیں ہوتی۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کے فیصلے پر اعتراض ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *