کوروناوائرس صورتحال: مزید سات مریض جاں بحق اور 1735 دیگر تشخیص

کراچی ():گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7753 ہوگئی ہے جبکہ 7636 ٹیسٹ کرانے سے 1735 نئے کیسز سامنے آئے۔

یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے مزید سات مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7753 ہوگئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.5 فیصد ہے۔

سید مراد علی شاہ شاہ نے کہا کہ 7636 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 1735 کیسز کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 22.7 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 7487696 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 528851 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں 90 فیصد یعنی 475876 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 790 مریض بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو 2023 میں وزیر اعظم پاکستان ہوں گے، شمیم ممتاز

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 45222 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 44737 گھروں میں، 37 آئسولیشن مراکز اور 448 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 392 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 19 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 1735 نئے کیسز میں سے 1478 کراچی سے سامنے آئے ہیں جن میں 690 شرقی، 314 جنوبی، 270 وسطی، 112 کورنگی، 78 ملیر اور 14 غربی شامل ہیں۔

حیدرآباد میں 86، لاڑکانہ اور سکھر 23-23، جیکب آباد 13، گھوٹکی 12، شکارپور 10، خیرپور 9، شہید بینظیر آباد 7، ٹھٹھہ 5، میرپورخاص 4، جامشورو 3، بدین، دادو، کشمور اور سانگھڑ 2-2 کیسز ہیں۔

ویکسی نیشن: ویکسی نیشن کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 جنوری تک 33462019 ویکسین لگائی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 182199 ویکسین لگائی گئی – مجموعی طور پر 33644218 ویکسین لگائی گئی ہیں جو کہ آبادی کا 60.62 فیصد بنتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *