ائیرپورٹ ریزی ڈنشیا کے مالک عثمان نیازی کی لوٹ مار جاری

اسلام آباد(آن لائن)نیواسلام آباد ائیرپورٹ کے نزدیک ائیرپورٹ ریزی ڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر عثمان سرور نیازی کی لوٹ مار جاری ہے جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈی سی راولپنڈی اور آر ڈی اے سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود ائیرپورٹ ریزی ڈنشیا کے نام پر لوٹ سیل کی تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ ائیرپورٹ ریزی ڈنشیا کے مالک عثمان نیازی کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد کے تھانوں میں بے شمار درخواستیں التواءکا شکار ہیں۔

تھانہ آئی نائن میں عمران یحیٰ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عثمان نیازی اور انکے دوست چوہدری رمضان اور عرفان نے7لاکھ روپے روبرو گواہان وصول کئے اور جب معاہدے کے مطابق کام شروع کرنے کا وقت آگیا تو ان تینوں اشخاص نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کیا اور بعد میں ہماری رقم دینے سے انکاری ہوگئے اور الٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، 2ارب 26کروڑسے زائد کی کرنسی تبدیل کرنے والا شخص گرفتار

اس کے علاوہ تھانہ روات میں تہمینہ شکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عثمان سرور نیازی نے مکان کا سودا کیا اور مجھ سے13لاکھ روپے بطور بیعانہ وصول کیا اور بعد میں مکان کسی اور کو فروخت کردیا اور میرا بیعانہ 13لاکھ روپے ہڑپ کرگیا۔اس کے علاوہ عثمان نیازی ائیرپورٹ ریزی ڈنشیا کے نام پر زمین نہ ہونے کے باوجود کروڑ روپے کے لگ بھگ ایک ہزار سے زائد پلاٹوں کی فائلیں بیچ چکا ہے جبکہ تحقیقات کے مطابق اور موضع غربال کے ریکارڈ کے مطابق ائیرپورٹ ریزی ڈنشیا کے پاس صرف دفتر والی جگہ موجود ہے۔

اس کے علاوہ کوئی زمین نہ ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کمشنر راولپنڈی ڈی سی راولپنڈی اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علم میں ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی ایکشن نہ ہوا ہے جبکہ اس جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان بذات خود راولپنڈی کے سینئر حکام کے نوٹس میں اس فراڈ کو لا چکے ہیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *