ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی میں بارش

لاہور: ملک کے اکثر علاقوں میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کے سپیل کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں بھی بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *