کینیڈا:پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شدید برفباری کے باعث پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا ہے۔

پی آئی اے کے کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

بوئنگ777 طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی، کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور باحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی۔

طیارے کی لینڈنگ ہوتے ہی ٹورنٹو ایئرپورٹ اتھارٹی کے عملے نے رن وے اور اطراف کے ایریا کو ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

خیال رہے کہ پرواز پی کے797 لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

پروز کو باحفاظت اتارنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کو ستائش کی۔

سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے رن وے پر سے فوری طور پر برف ہٹاکر طیارے کو پارک کروایا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *