سارہ گل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئیں

کراچی : شہر قائد سے تعلق رکھنے والی سارہ گل نے جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ادارے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی ) سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی سارہ گل کے لیے مبارک باد کا تانتا بندھ گیا ہے۔
سارہ کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں یہ کرسکتی ہوں تو باقی خواجہ سرا بھی یہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کا بہتر فرد بننا چاہیے، ہمت اور کوشش سے ہر مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر سارہ کا  کہنا تھا کہ زندگی میں مشکلات تو آتی رہتی ہیں، میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین نے ڈاکٹر بننے کے بعد اب انہیں قبول کیا ہے۔

دیگر خواجہ سراوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے دباؤمیں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں، یہ ابھی شروعات ہے آگے جا کر انشااللہ بہتری آئے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *