امیتابھ بچن بھی کورونا سے متاثر، کام نہ ہونے کا شکوہ

امیتابھ بچن

اداکار امیتابھ بچن بھی کورونا سے متاثر ہوئے اور کام نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی کورونا کی وجہ سے کام نہ ہونے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

دنیا بھر میں گزشتہ دو سال سے کورونا کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ایسے میں ہر طبقہ کام نہ ہونے یا کاروبار کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات سے گزر رہا ہے اور اب شوبز ستارے بھی اس کی زد میں آگئے ہیں۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھارت میں کورونا خاص طور پر اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ کیسز میں اضافے کے ساتھ بھارت ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی جانب سے گامزن ہے اور اب تک متعدد ریاستوں میں کرفیو سمیت مختلف پابندیاں لگائی جاچکی ہیں جب کہ حال میں کھلنے والے سینما گھر بھی دوبارہ بند ہورہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں ان کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’ سب کچھ بند ہوگیا، کام رک گیا ، صرف داڑھی بڑھ رہی ہے‘‘۔

دوسری جانب اداکار کی اس پوسٹ کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جس میں نامور شخصیات بھی اپنا حصہ ملا رہی ہیں جن میں بی سی سی آئی کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو کنگولی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے لیجنڈری اداکار نے حال ہی میں مشہور ترین پروگرام ’کے بی سی‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *