کراچی: جے یو آئی وفد کی ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے ملاقات

کراچی : جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کی قیادت میں جے یوآئی کے وفد نے مقتول امان اللہ کے والد حاجی شادمان کے ہمراہ ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر جے یوآئی رہنماؤں مولانا ملک عنایت اللہ مسعود، مولانا نور سلیم صابر، محمد شریف گبول ودیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

جے یوآئی وفد نے ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معصوم شہریوں سے چھینا جھپٹی کے دوران قتل و غارتگری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے، ضلع غربی کے مضافات میں منیشات کی لت میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے گلشن معمار تھانے کی نفری اور پٹرولنگ موبائل وین میں اضافے کی مظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 24 نئے پولیس اہلکار جلد گلشن معمار تھانہ جوائن کرلیں گے، انہوں نے مقتول امان اللہ کیس کے حوالے سے لواحقین کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قاتل بچ نہیں سکتے اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔

جے یوآئی وفد نے ڈی آئی جی ویسٹ کو امن وامان کے بحالی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں محکمہ پولیس وطن عزیز کا اہم ستون ہے ، عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے فرض شناس افسروں کو آگے آنا ہوگا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *