ٹرین اچانک پٹری سے اتر کر الٹ گئی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے شمالی علاقے میں جمعرات کی شام بنکر ایکسپریس اچانک پٹری سے اترنے کا واقعہ پیش آیا۔

اس واقعے میں تین ڈبے پٹری سے اترے جن میں درجنوں مسافر سوار تھے۔ ریلوے کے ضلعی مینیجر مومیتا گوڈالا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پٹری ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی ملی جوواقعے کی بڑی وجہ ہے۔

مزید پڑھیں: KPC ، خواتین صحافیوں کو درپیش آن لائن ہراسگی کے بڑھتے ہوئے رحجان پر اظہار تشویش

انڈین ریلوے نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ، زخمیوں کو ایک لاکھ اور معمولی زخمی ہونے والے مسافروں کو پچیس ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ریلوے سے رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *