ناظم جوکھیو قتل کیس، ملزمان کے فرار ہونے میں پولیس ملوث ہونے کا شبہ

ناظم جوکھیو قتل کیس، ملزمان کا احاطۂ عدالت سے فرار ہونے میں پولیس ملوث ہونے کا شبہ ۔تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے کی۔

جج نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، اور دہشت گردی کا کیس سننےکا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں ہے۔ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

مقتول ناظم جوکھیوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی میں ملزمان کا احاطہ عدالت سے فرار ہونا پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان ہے ، ورثا نے مطالبہ کیا کہ پولیس جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کریں ـعدالت سے فرار ہونے والے ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Exit mobile version