کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

کراچی : غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل ـکراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بن قاسم ٹاؤن کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے اہلیہ سمیت 2 افراد کو قتل کردیا، پولیس نے بتایاکہ ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے سچل اور کلیفٹن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ فائرنگ مقتولہ کے شوہر اوراس کے بھائی نے کی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *