کراچی کے علاقے سچل اور کلیفٹن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد قتل

کراچی کے علاقے سچل اور کلیفٹن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد قتل ـتفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈکیتوں نے بزرگ شہری کو قتل کردیا۔شہریوں نے ایک ڈکیت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے قبضے سے تیس بور کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 55 سالہ شہری عبدالقادر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔علاوہ ازیں کلفٹن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کردیا گیا، ملزمان شہری کو قتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے کم اہمیت والے ممالک کے پاسپورٹس میں شامل

مزید برآں سائٹ میٹروول میں اسٹریٹ کرائم کی دن دیہاڑے ایک اور واردات ہوئی، موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے شہری کو بیچ شاہراہ پر روک کر لوٹ لیا۔ملزمان نے ناصرف تلاشی لی بلکہ جاتے جاتے شہری کی جیکٹ بھی اتار کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق قریب کھڑے شہری نے واردات کی موبائل سے ویڈیو بنالی، مسلح ڈکیت شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سے بنائی گئی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *