کوہاٹ,کوئلے پر قبضہ مافیا کے خلاف درہ آدم خیل میں سنی خیل قوم کا دھرنا

کوہاٹ: کوئلے پر قبضہ مافیا کے خلاف درہ آدم خیل میں سنی خیل قوم کا دھرنا جاری ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقے درہ آدم خیل عباس چوک میں سنی خیل قوم نے گزشتہ چار روز سے قبضہ مافیا کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔

دھرنے میں شریک سنی خیل قوم کا کہنا ہے کہ چند مالدار اور اثر رسوخ رکھنے والے افراد نے زبردستی پورے قوم کے کوئلے کے کان پر قبضہ کیا ہے اور کوہاٹ انتظامیہ اور ڈی آر سی جرگہ مسئلے کو غیر جانبداری اور انصاف کے ساتھ حل کرنے کی بجائے ٹال مٹول اور سراسر جانبداری کررہا ہے۔

سنی خیل قوم کا مطالبہ ہیکہ کوہاٹ انتظامیہ اور ڈی آر سی جرگہ اپنی قوت اور اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرے اور اس تنازعے کو غیر جانبدار طریقے اور انصاف کے ساتھ حل کرے۔

مزید پڑھیں: شازیہ منظور کی انڈسٹری میں 10 سال بعد واپسی

دھرنے میں شریک افراد کا کہنا ہیکہ ہم نے مسئلہ حل کرنے کیلئے ابھی تک پر امن دھرنا دیا ہے لیکن اگر ہمارا مسئلہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور پھر ہم نے کوئی اور قدم اٹھلایا تو اس کی ذمہ دار کوہاٹ انتظامیہ اور ڈی آر سی جرگہ پر ہوگی۔

یاد رہے سنی خیل قوم کا یہ تنازعہ سالوں سے جاری ہے اور کوہاٹ انتظامیہ کے عدم دلچسپی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے سنی خیل قوم کا اب تک کروڑوں روپے کی نقصان کے علاؤہ دو قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *