حریم شاہ بڑی مشکل کا شکار ہو گئیں، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی

حریم شاہ

لندن: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور ملک سے پاؤنڈز باہر منتقلی کے الزام میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائی کی خبر نشر ہوتے ہی حریم شاہ نے برطانیہ رقم لے جانے کے اپنے دعوے سے فوری انکار کردیا ہے اور مکر گئی۔

اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ میں نے رقم اسمگل نہیں کی، بس وڈیو بنائی ہے۔

حریم شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر منتقل کرنے کا اعتراف کیا ہے، وہ قطر ایئرویز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ پاونڈز لے کر گئی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیسے کی کوئی حیثیت نہیں، ملک سے باہر پیسے لاتے وقت خیال رکھیں قانونی ادارے پکڑلیتے ہیں۔

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی نے انکوائری کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن رابعہ قریشی کریں گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Exit mobile version