پی ایس ایل میں کسی کو کورونا ہو جائے تو ٹورنامنٹ بند نہیں کرنا چاہیے، محمد حفیظ

پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کسی کو کورونا ہو جائے تو ٹورنامنٹ بند نہیں کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا ساتھی کھلاڑی یا کوئی مثبت آجائے تو اسے الگ کردینا چاہیے ، ٹورنامنٹ منسوخ کرکے کچھ نہیں ملتا، بعد میں ونڈو نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ فینز کی لاہور قلندرز سے توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں، لاہور قلندرز کی اس سال ٹیم بہت اچھی ہے، مایوس نہیں کرینگے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ قلندرز کی ٹریننگ کا مقصد پری کیمپ تیاریاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی ملنے پرمیری نیک خواہشات ہیں، اگر اسے کوئی ضرورت ہوگی تو ہم سب اس کیلئے حاضر ہیں۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ٹیم کی جیت میں جو بھی میری ضرورت ہوگی میں ساتھ دونگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *