وسیم اکرم نے ساحل پر گندگی کرنے والوں کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم نے ساحل پر گندگی کرنے والوں کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کپتان وسیم اکرم نے ساحل سمن در پر گندگی کرنے والوں کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے ایک بار پھر کراچی کے ساحل سمندر کی صفائی مہم شروع کردی.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے ساحل سمندر کی سیر کے لیے آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں مگر اس کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گندگی نہ پھیلائیں، کوڑے کرکٹ کے لیے پلاسٹک بیگ اپنے ساتھ لے کر آئیں تاکہ جاتے ہوئے وہ بیگ ساتھ لے جائیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *