بلوچستان: سی ٹی ڈی کا تین شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

خضدار: ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کالعدم تنظیم کے رکن ظفر علی اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کی ساسول روڈ خضدار پر موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارکر تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایکس اینٹینا، دو ایکس ڈیٹونیٹر اور پرائما کورڈ وائر برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی خضدار میں درج کردی گئی ہے جبکہ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور: انقلاب کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق 2 زخمی ۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کی ہیں جو مشکوک پائی گئی ہیں ـرواں ماہ بھی ٹی ٹی پی نے کوئٹہ میں ہونے والی سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی کو جعلی قراردیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا ـ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *