پشاور: انقلاب کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق 2 زخمی ۔

پشاور: ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مکان کی چھت گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم زخمیوں کے مفت علاج یا متاثرہ خاندان کیساتھ امداد سے متعلق کچھ نہیں کہاـ

مزید پڑھیں: کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق 25 زخمی

وزیر اعلی کے پی نے واقعے میں جاں بحق 5 افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *