کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق 25 زخمی

رانی پور: کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ گڈیجی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، جبکہ 25 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور رانی پور کے اسپتال منتقل کیا، دونوں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عملے کو فوری طور پر اسپتال طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: متروکہ وقف املاک کیجانب سے کرایوں میں 100% فیصد اضافہ، کرائے داران کا احتجاج

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بدقسمت بس کراچی سے پشاور جارہی تھی، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ بدقسمت بس کے دیگر مسافر سخت سردی میں بے یار و مددگار بیٹھے رہے اور انہیں متعلقہ بس سروس کی جانب سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *