خنزیر کا دل انسان میں لگا دیا گیا

امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرمحمد محی الدین نے میڈیکل سائنس کی دنیا میں  شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے مریض میں کامیابی سے خنزیر کا دل لگادیا ہے۔

دل کی تبدیلی کے لیے کسی انسان کا انتظار کرنے کی ضروت ختم ہوگئی اور پہلی بار ثابت ہوا کہ انسان کسی جانور کے دل کے ساتھ بھی زندہ رہ سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل اسکول کے مطابق ایک مریض میں کامیابی سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا جس کے بعد امریکہ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئے ہیں جن میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا ہے۔

امریکہ میں یہ کارنامہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد محی الدین نے انجام دیا جو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے گریجویٹ ہیں۔
 
 ڈاکٹر نے کہا کہ ’ابتدائی تجربات میں بندر کا دل لگایا جاتا تھا لیکن وہ مفید ثابت نہ ہوا البتہ خنزیر پر تجربہ مفید رہا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے سارے جانوروں کا معائنہ کیا کہ کونسا جانور انسان کے قریب ہے، شروع میں بندروں کا دل لگایا گیا تو وہ اتنا مفید ثابت نہیں ہوا، چند مہینوں کے خنزیر کا دل بڑے انسان کے دل کے برابر کے سائز پر آجاتا ہے، اس کے علاوہ بھی کچھ وجوہات ہیں جس بنا پر ہم نے تمام تحقیق خنزیر پرکی‘۔
 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *