ہری پور کا 27 سالہ خوبرو جوان کراچی میں حادثے کا شکار

کراچی : ہری پور کے نواحی گاؤں سنجلیالہ کے 27 سالہ جوان محمد شعیب ولد محمد صلابت کا کراچی مائی کلاچی پھاٹک پر ایکسیڈنٹ کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔

محمد شعیب 6 جون 1994 کو سنجلیالہ میں پیدا ہوئے تھے ‛ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمبری سکول سنجلیالہ میں حاصل کی۔

محمد شعیب کراچی جیم خانہ میں ملازم تھے اور رات کو چھٹی کر کے گھر آئے اور دوست کو اس کے گھڑ ڈراپ کرنے جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں ہٹ کیا جہاں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

محمد شعیب کے دووست بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک جب کہ دوسرا سوار قدیر معجزاتی طور پر بچ گیا ہے۔

محمد شعیب کراچی جیم خانہ میں ملازم تھے ‛ محمد شعیب دو کم سن بچوں کا باپ ‛ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

مرحوم کی نعش کو جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو چھیپا سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ‛ ان کا نماز جنازہ ہری پور کے گاؤں سنجلیالہ میں ادا کیا جائے گا ۔ جنازہ کا اعلان میت کو کراچی سے روانہ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *