کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی سے گیس سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

کے الیکٹرک

کراچی : کے الیکٹرک (کے ای) کو کم گیس سپلائی میں شدید کمی کا سامنا ہے اور اس وقت اُسے صرف 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اکنامک میرٹ آرڈر (EMO) کے تحت متبادل ایندھن کے ذریعے پاور پروڈکشن کرکے شہر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔تاہم گیس سپلائی میں مستقل کمی سے کمپنی کو سستی بجلی کی پیداوار میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کا اثر صارفین پر بھی پڑسکتا ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین کے وسیع تر مفاد میں کے ای سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضرورت کے مطابق گیس سپلائی بحال کرے۔بصورت دیگریوٹیلیٹی کے پاس مہنگے متبادل ایندھن سے بجلی کی پیداوار کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچےگا۔

کے الیکٹرک کو اکثر اوقات اپنی مختلف پاور جنریشن سائٹس پر گیس پریشر ۔میں کمی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، جو یوٹیلیٹی کے زیادہ سے زیادہ پاور پروڈکشن کی صلاحیت تک پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *