افغانستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 9 بچے جاں بحق

مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے قصبے لال پور میں  مارٹر گولہ پھٹنے سے 9 بچے جاں بحق ہو گئے۔

 مقامی حکام کا کہنا ہے کہ  لال پور  کے دیہات بیگانان میں ایک کباڑیا مارٹر گولے سے کھیل رہا تھا کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔
اس دھماکے سے 9 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

اس سے پیشتر بھی ملک کے مختلف علاقوں میں مشابہہ واقعقات رونما ہوئے تھے جو کہ درجنوں بچوں کی موت کا سبب بنے تھے۔
ملک بھر میں تاحال جنگیہ ادوار سے  باقی بچے مارٹر گولے اور بم موجود ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *