جامعہ کراچی کے VC کا انٹرویو مراد علی شاہ خود کریں گے

تعلیمی الرٹ : سندھ بھرکی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکی تقرری کے لیئے مجوزہ امیدواروں کے انٹرویوزخود لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔

روزنامہ ” ایکسپریس کے رپورٹر صفدر رضوی کے مطابق تلاش کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے امیدواروں کے انٹرویوزکے سلسلے میں موجودہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود عراقی کے علاوہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسرڈاکٹرخلیل احمد ابوپوٹو اورجامعہ کراچی کے شعبہ اطلاقی کیمیاء کے پروفیسر مہدی حسن کے نام بھجوائی گئی سمری میں شامل کیے گئے ہیں ۔

سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلر پروفیسرکے انتخاب کے لیے قائم تلاش کمیٹی کے ایک رکن پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکے ذرائع کے مطابق شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپورکے وائس چانسلرکے لیے پروفیسررضابھٹی ،غلام سرور اورحسین بخش مری کے ناموں کاانتخاب کیاگیاہے جسے وزیراعلیٰ سندھ کوبھجوایاجارہاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ ان میں سے کسی ایک کا بطوروائس چانسلرانتخاب کی منظوری دیں گے ، بتایا جا رہا ہے کہ پروفیسررضا بھٹی شیخ ایاز یونیورسٹی شکار پورکے لیے مضبوط ترین امیدوارہیں ۔ علاوہ ازیں شہید بینظیربھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے لیے پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کے نام کی منظوری کے بعد انھیں وائس چانسلر مقررکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *