ترک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں کی.

اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا استقبال کیا اور روایتی انداز میں‌ خود ان کی گاڑی کو چلاتے ہوئے ایوان وزیراعظم لے گئے.

بعدازاں ترک صدر ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی.

اس دوران دونوں‌ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

رجب طیب اردوان کے ساتھ وزیر تجارت، ٹرانسپورٹ اینڈ انفرا اسٹرکچر اور وزیر امورخارجہ بھی ہمراہ ہیں۔

ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *