جامعہ معہدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کو حسن کارکردگی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی : مدارس دینیہ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے معروف دینی درسگاہ جامع معہدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں حسن کاکردگی ایوارڈ سے نوازا، معہدالخلیل الاسلامی کے طلباءوطالبات گذشتہ کئی سال سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں اورامسال بھی قومی اور صوبائی 14پوزیشنیں اپنے نام کرلی ہیں،جس میں وفاقی 6اور صوبائی سطح کی 8پوزیشنزشامل ہیں۔

جامعہ دارالعلوم کراچی میں منعقدہ خدمات مدارس دینیہ کنونشن میں صدر وفاق شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی،مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی،مولانا امداداللہ یوسفزئی سمیت دیگر جید علماءنے معہدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کے مہتمم مولانا محمدالیاس مدنی اور ناظم تعلیمات مولانا مفتی محمد مدنی کوحسن کارکردگی نشان اعزازشیلڈدیاگیا۔

معہدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کے مہتمم مولانا محمدالیاس مدنی نے بھرپور حوصلہ افزائی پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اورتعلیمی کامیابی پر جامعہ کے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی،بہادرآبادکے معززین علاقہ اورمعہدالخلیل الاسلامی کے فضلاءکرام نے بھی مولانا محمدالیاس مدنی اور مولانا مفتی محمد مدنی کومعہدالخلیل الاسلامی کوحسن کارکردگی نشان اعزاز ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Exit mobile version