وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا سندھ کے 5 اضلاع کیلئے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز کے منصوبے

کراچی : براڈ بیند سروسز فراہمی کے 2 منصوبوں پر معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزراسید امین الحق اور اسد عمر نے شرکت کی،معاہدے پر دستخط یو ایس ایف کے چیف ایگزیکٹیو حارث چوہدری اور جاز نیٹ ورک کے عامر ابراہیم نے کیے،براڈ بینڈ کے دونوں منصوبوں پر مجموعی لاگت 69 کروڑ، 80 لاکھ، 51 ہزار 300 روپے آئے گی۔

وفاقی وزیرامین الحق نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پہلا منصوبہ 24 کروڑ 64 لاکھ روپے لاگت سے کشمور، شہداد کوٹ، لاڑکانہ کے 359 گاؤں دیہاتوں کیلئے ہے، نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد کے 438 گاؤں دیہاتوں میں 45 کروڑ 16 لاکھ روپےلاگت سے دوسرا منصوبہ ہے، دونوں منصوبوں سے 6 لاکھ 61 ہزار سے زائد پسماندہ آبادی کو موبائل سروس اور براڈ بینڈ سروسز میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے دونوں منصوبے 12 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیئے جائیں گے،سندھ میں 8 ارب 48 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 پراجیکٹس شروع کیئے گئے ہیں۔سندھ کے 19 اضلاع کے 3 ہزار 227 گاؤں دیہاتوں میں 3 ارب 38 کروڑ روپے سے 6 براڈ بینڈ سروسز پراجیکٹس شروع کیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 7 اضلاع میں 1905 کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 3 مختلف منصوبے شروع کیئے جاچکے،فائبر آپٹیکل کے ان منصوبوں پر 5 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آرہی ہے۔منصوبوں کی تکمیل سے ان اضلاع کی ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد آبادی تیزی ترین انٹرنیٹ سے منسلک ہوجائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *