مدارس دینیہ کنونشن: جامعہ بنوریہ نے سالانہ امتحانات میں ملکی اوصوبائی7پوزیشنیں اپنے نام کیں

کراچی () بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں حسن کاکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق مدارس دینیہ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات میں کئی سال سے جامعہ بنوریہ نمایاں کامیابیاں حاصل کررہاہے۔

اس سال بھی ملکی اور صوبائی سطح پر 7پوزیشنیں اپنے نام کیں ، جس پر جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر خدمات مدارس دینیہ کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی،مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی،مولانا امداداللہ یوسفزئی سمیت دیگر جید علماء اور اہل مدارس نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور پوزیشن اپنے نام کردیا

اس موقع پرجامعہ بنوریہ عالمیہ سمیت دیگر مدارس کو نمایاں کامیابی پر اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے مدارس دینیہ کی بھرپور حوصلہ افزائی پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، جامعہ کے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *