سندھ میں حالیہ کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق سخت پابندیوں کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

کراچی: سندھ میں حالیہ کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق سخت پابندیوں کا فیصلہ متوقع ہے۔ فیصلہ جمعہ کو صبح 11 بجے وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 5 بجے کرنے ، جمعہ ہفتہ اتوار مکمل کاروبار بند رکھنے ، سندھ بھر کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولز میں جماعت 1 تا 5 ہفتے میں دو دن اور جماعت 6 سے 8 ہفتے میں 3 دن کلاسزز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ملک میں اومی کرون کیسز میں مزید اضافہ

ذرائع کے مطابق نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسسز پیر سے جمعہ پانچ دن جاری رکھنے ، تمام تعلیمی اداروں کے ٹیچرز اسٹاف اور طلبہ کے ویکسی نیشن کارڈز چیکنگ کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز کو دینے کی تجویز رکھی جائے گی، تمام فیصلے جمعہ کو وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہونگے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *