مولانا طارق جمیل کا وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ، ملاقات میں ریاست مدینہ کی بنیاداقدار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی وزیر اعظم سے ملاقات میں نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے رحمت للعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، ایمرجنسی نافذ

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بحیثیت قوم صرف حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کر سکتے ہیں ۔ مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم کی نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *