پی سی بی نے ایوارڈ 2021 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

پی سی بی

لاہور: پی سی بی نے ایوارڈز 2021 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی، فواد عالم اور حسن علی کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔

پی سی بی نے قومی کرکٹ کے کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی میں بھارت کے خلاف 79 رنز کی اننگز کی بدولت نامزد کیا ہے۔

فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ حسن علی کی جنوبی افریقہ کے خلاف 10وکٹیں بھی فہرست میں شامل ہیں۔

حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں نئی گیند سے جنوبی افریقی کی ٹیم کو سنبھلنے ہی نہیں دیا۔

حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دن میں پانچ وکٹ حاصل کی جس کے بعد وہ دس وکٹیں لینے والے بن گئے۔

شاہین آفریدی کی بھارت کے خلاف تین وکٹوں پر نامزدگی کی گئی، شاہیں شاہ نے آئی سی سی میں بھارت کی اہم وکٹیں اپنے نام کی تھی انہوں نے بھارت کے اوپنر کو پہلے اوور میں پولین بھیجا تھا۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایٸرکیلئے ارشد اقبال,اعظم خان ,محمد وسیم جونیٸر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *