نرسنگ بورڈ کی گاڑیوں میں 27سے 28 لاکھ خرد برد کا ملبہ ڈرائیور پر ڈالنے کا انکشاف

کراچی : نرسنگ بورڈ کی گاڑیوں کے POL Maintainance اور Repairment میں منکشف ھونے والی 27سے 28 لاکھ خرد برد کا ملبہ ڈرائیور نعیم کے سر ڈالنے کی جعلسازی پکڑی گئی،صرف ایک کرپشن چھپانے کے لئےکتنی جعلسازیاں،جھوٹ پھر بھی نہیں چھپا۔

مبینہ طور پر ویزا پر بھیجے گئے ڈرائیور نے اوور بلنگ/ جعلی POL رسیدوں مثال بورڈ کی کلٹس کار فی لیٹر 20KM کے بجائے فی لیٹر ایک کلومیٹر پر سائین نہیں مارے تو نعیم کو ایک دن میں Explanatios, Warning اور Show Cause چار لیٹر دیکر تنخواہ بند کردی۔ کہتے ھیں نا کہ جھوٹ کے پیر نہیں ھوتے۔ ویسے ہی مختلف تاریخیں ڈالکر اشو کیے گئےلیٹر پکڑے گئے۔ اپنے آئوٹ ورڈ میں جعلسازی کردی مگر ہر لیٹر سیکریٹری ہیلتھ، ڈاریکٹر نرسنگ اور اکائونٹس برانچ کو cc دکھایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان تاریخوں کے قریب ان کے آفیس رکارڈ میں وہ لیٹر ڈائری یا Inward ہی نہیں ہوے۔ کیونکہ ان تاریخوں میں نکالے ہی نہیں گئے تھے اور دوسرا ثبوط یہ کہ ڈرائیور نے سب لیٹر ایک ہی ڈئٹ میں رسیو کیے تھے۔اب لٹا پٹا ڈرائیور ان Evidences کے ساتھ ڈاریکٹر نرسنگ، سیکریٹری اور کورٹ میں جانے کے لیے مجبور ہے۔

مبینہ طور پر بورڈ کی سرکاری کلٹس کار اکبر لنگڑے اور اوباشوں لڑکے لڑکیوں کے ناجائز استعمال میں رھتی ھے جنہونے اسے کھٹارا بنادیا ہے۔

سیکریٹری صحت، ڈاریکٹر نرسنگ اور اینٹی کرپشن کو چاہیے کہ مزید خرد برد سے پہلے رکارڈ تحویل میں لیں اور جعلساز مافیا کو اہم انتظامی پوسٹ سے ہٹایا جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *