ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں بابر اعظم بھی شامل

بابر اعظم

دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کے لئے نامزدگیاں کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کوکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ینامن ملان اور آئر لینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا تھا جس میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو شامل کیا تھا جبکہ اس فہرست میں 4 کھلاڑی شامل تھے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں محمد رضوان کے علاوہ سری لنکن اسپنر وانندو ہسارنگا، آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اور انگلش وکٹ کیپر و بلے باز جوز بٹلر کو بھی شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے جس میں بھی پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثنا کو شامل کیا ہے، اس فہرست میں جنوبی افریقہ کی لیزل لی، انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *