منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار

کراچی : منگھوپیر پولیس اسٹیشن کی حدود گرم چشمہ کے قریب واٹر بورڈ نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار کردیا ملزمان نے غیر قانونی کنکشن حاصل کرکے واٹر ہاہیڈرنٹ قائم کر رکھا تھا۔

محکمہ واٹر بورڈ کے عملے نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار کردیا واٹر بورڈ کے عملے کے مطابق غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف شکایات موصول ہوئی تھیں غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تاہم ملزمان کیخلاف تھانہ منگھوپیر میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

تھانہ منگھوپیر میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ چلانے والے دو ملزمان شیرین خان اور اجمل کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 1213/21 بجرم دفعہ 430/427/34/ اور 14A درج کی گئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *