ہم پرامن سیاست اور مستحکم پاکستان کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

لاہور : جمعیت علمائے اسلام کے امیر اور پی ڈی ایم کے صدر مولانافضل الرحمن نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم اسلامی دھارے میں آجاو ہم قومی دھارے میں آنے کو تیار ہیں،ہمارےسو ڈیڑھ سو سال انگریز کے خلاف جدوجہد سے بھرپور ہیں،حکمرانوں کے دماغوں میں جوغلاظت ہے وہ ہم بخوبی جانتے ہیں ،حکمرانوں سے کہتے ہیں ان حرکتوں سے باز آجاؤ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں ،قومی دھارے تو ہم ہیں تم قومی دھارے سے باہر ہو،ہم وسعت نظر ہیں یہ تنگ نظر ہیں،ہم پرامن سیاست اور مستحکم پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ذمےداروں نے دھاندلی کرکے ملک کو غیر مستحکم کیا،ہم نے کہا تھا کہ یہ دھاندلی کی پیداوار ہے ،آج ان قوتوں نےتھوڑا ہاتھ اٹھایا توکےپی میں ان کا حشر سامنے ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آکرکہتےہیں افغانستان میں انسانی اورخواتین حقوق چاہتےہیں،امریکی اب انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں ۔بگرام،گونتامے اور دیگر جیلوں میں لوگوں کے ساتھ انہوں نے کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *