جے پی ایم سی اور NICH میں کلینکل اسٹاف کی کمی پوری کی جائے، صوبائی وزیر

کراچی : جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اپنے اپنے ادارے میں کلینیکل فیکلٹی کی کمی کو جلد پورا کرلیں گے۔

گزشتہ روز وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےقائم مقام وائس چانسلر اور جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول اور این آئی سی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ناصر سلیم سڈل کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو دونوں اسپتالوں میں کوالیفائیڈ کلینکل فیکلٹی کی کمی سے آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئےکلینکل فیکلٹی کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ( جو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تدریسی اسپتال بھی ہیں)میں کلینکل فیکلٹی کی کمی طویل عرصے سے ایک مسئلہ رہا ہے۔

نئی فیکلٹی کے آنے سے ملک بھر سے ان اسپتالوں کا دورہ کرنے والے لوگوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رہےگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *