ماہین سلمان نے کاٹی کی قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

کراچی : کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کی سینئر نائب صدرماہین سلمان نے کاٹی کی قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ کورنگی ایسوسی ایشن کے صدرسلمان اسلم کے5 جنوری تک غیر ملکی دورے پر روانگی کے بعد ماہین سلمان کاٹی کی قائم مقام صدر ہوں گی۔

ماہین سلمان اس سے قبل بھی کاٹی کی نائب صدر اور قائمہ کمیٹی برائے انٹر پینیور کی چیئرمین کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ان خدمات کے ساتھ وہ انٹر پینیور شپ میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں اوراپنی خدمات کے ذریعے ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

ماہین سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کاٹی کے ممبران کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *