گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، نوجوان قتل

لاہور:صوئے آصل کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر برادر نسبتی نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق چوکی صوئے آصل میں تتلے گاﺅں میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق26 سالہ نواز کو اس کے برادر نسبتی ذیشان نے قتل کیا،مقتول ماڈل ٹاﺅن کا رہائشی تھا جس کی ایک ماہ قبل ملزم ذیشان کی بہن ثنا ءسے شادی ہوئی تھی،مقتول اپنے ماموں سے ملنے تتلے گاﺅں آیاہوا تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر گیا،چار افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ لڑکے کی ذیشان،صغیر اور والدہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں ملزم ذیشان نے 26 سالہ نواز پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان موقع سے فرارہوگئے ہیں۔

سی سی پی او فیاض احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *