مفتی تقی عثمانی کی وفد کے ہمراہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد : صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ کی سربراہی میں مولانا محمد حنیف جالندھری،تبلیغی جماعت کے محترم امتیاز غنی اور سینٹر محمد طلحہ محمود کے ہمراہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں وفد نے تبلیغی جماعت سے متعلق سعودی وزیر مذہبی امور کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نےکہا کہ تبلیغی جماعت کی دینی خدمات سے پوری دنیا مستفید ہورہی ہے اس طرح کے بیان سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ، تبلیغی جماعت دنیا میں اسلام کی دعوت وتبلیغ کا فریضہ سرانجام دینے والی واحد منظم اور عالمی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغ کا کام انبیاء کا کام ہے ، مسلمانوں کے مرکز اور قبلہ سے اس طرح کا بیان قابل تشویش ہے ۔

وفد کی جانب سے سعودی سفیر کو تبلیغی مرکز آنے کی دعوت بھی دی گئی۔

وفد میں حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی، سینیٹر محمد طلحہ محمود، مولانا محمد حنیف جالندھری، امتیاز غنی، مولانا فضل الرحمٰن خلیل، صوبائی وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر ودیگر بھی شریک۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *